ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / الیکشن کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ قبول نہیں: اوڈنگا

الیکشن کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ قبول نہیں: اوڈنگا

Wed, 06 Sep 2017 18:56:14  SO Admin   S.O. News Service

نیروبی،6ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کینیا کے اپوزیشن لیڈر رائلہ اوڈنگا نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کے لیے سترہ اکتوبر کی تاریخ انہیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ اپوزیشن اتحاد سے مشاورت کے بغیر کیا ہے اور اس سلسلے میں صرف صدر اہورو کینیاٹا کا اعتماد ہی حاصل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے البتہ کہا ہے کہ اس نئے انتخابی عمل کے لیے نیا عملہ رکھا جائے گا جبکہ یہ مقابلہ صرف دو امیدواروں کے مابین ہی ہو گا۔ جمعے کے دن ہی اس کمیشن نے بے ضابطگیوں کے الزامات کی وجہ سے حالیہ الیکشن کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔


Share: